مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچے ۔جنھوں نےلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1880804
آپ کا تبصرہ